کوئٹہ: کچلاک کے علاقے میں حساس اداروں نے کارروائی کے دوران چار مبینہ خودکش بمباروں سمیت گیارہ دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا۔
کوئٹہ میں سیکورٹی اداروں نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، سیکیورٹی اداروں نے دہشتگردوں کیخلاف گھیرا تنگ کردیا۔
ایف سی ترجمان کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے نواحی علاقے کچلاک میں خفیہ اطلاع پر ایف سی نے ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں پر موجود 11مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں خود کار ہتھیار دستی بم اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلئے گئے ہیں۔
، ایف سی ترجمان کے مطابق مطابق گرفتار دہشتگرد کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز پر حملے اور اہم مقامات کو نشانہ بنانے کیلئے کچلاک آئے تھے۔
اینٹیلیجینس حکام کے مطابق گرفتار افراد میں چار خود کش بمبار بھی شامل ہیں جبکہ گیارہ میں سے تین کا تعلق وزیرستان سے ہے۔