اسلام آباد: نیپال میں زلزلے نے انسانی المیے کو جنم دیا ہے، چار ہزار سے زائد نیپالی زلزلے کے نذر ہوگئے، زلزلے سے خطے کے دیگر ممالک میں موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہورہی ہے۔
کٹھمنڈو میں زلزلے کے ماحولیاتی اثرات سامنے آگئے، خطے میں خطرے کی گھنٹی بجنےلگی، ہوا کے کم دباؤ سے طوفان بننے لگے ہیں، کراچی میں تیز ہوائیں تھم گئیں، پشاور، سوات اور خیبر پختونخوا کے شہروں میں زلزلے کے جھٹکوں سے شہری خوفزدہ ہوئے۔
پشاور میں طوفانی بارش تباہی و بربادی کے انمٹ نقش چھوڑ گئی، پشاور میں کئی مقامات پر تاحال بجلی بحال نہ ہوسکی، بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کا تخمینہ بھی اب تک نہیں لگایا جاسکا۔
کراچی بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی ہے کہ پارہ چالیس ڈگری تک جائے گا۔
سندھ کے دوسرے شہروں میں بھی سورج آگ برسائے گا، شدید گرمی اورلوڈشیڈنگ میں سندھ میں انٹرکےامتحانات بھی شروع ہوگئے ہیں، کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بورڈ لوڈشیڈنگ کا متبادل انتظام خود کرے۔