ایڈیلیڈ : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے قیادت کو پانچ مشکل ترین کاموں میں سے ایک قرار دے دیا۔
کھلاڑیوں کا کرفیوتوڑنا، ٹریننگ کے دوران جھگڑا کرنا اور چیف سلیکٹر کا کسینو جانا یہ سب کچھ مصباح الحق کے دور میں ہوا، مصباح الحق نے کپتانی کو پانچ مشکل ترین کاموں میں سے ایک قرار دے دیا۔
مصباح الحق کا کہنا ہے کہ امیدیں بہت ہوتی ہیں اگر وہ پوری نہ ہوں تو پھر تنقید ہوتی ہے اور بے جا تنقید سے کھلاڑیوں کامورال ڈاؤن ہوتا ہے اور اپنی توجہ کھیل پر مرکوز نہیں کر پاتے۔
- Advertisement -
ان کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی کریز پرآتے ہیں ، ٹیم اس وقت دباؤ کا شکار ہوتی ہے اور وکٹ بچانا سب سے اہم ہوتا ہے، جس کی وجہ سے وہ کھل کر کھیل نہیں پاتے۔
مصباح نے کہا کہ ان کے ٹھنڈے مزاج نے ٹیم کے ساتھ چلنے میں مدد کی ورنہ دو دن بھی گزارا کرنا مشکل ہوجاتا۔