جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

بھارتی ہائی کمشنر آج ہندوستانی لڑکی گیتا سے ملیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

دہلی : لگتا ہے انصار برنی کی بھارتی لڑکی گیتا کو اس کے گھر والوں سے ملانے کی ان تھک کوششوں کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے  ہیں، بھارت کے وزیر برائے امور خارجہ سژما سوراج نے اس بات کا نوٹس لے لیا۔

بھارتی وزیر برائے امور خارجہ سشما سوراج نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں مقیم بھارتی ہائی کمشنر آج ہندوستانی لڑکی گیتا سے ملیں گے۔

 

پاکستان کے سابق وفاقی وزیر انسانی حقوق انصار برنی بجرنگی بن سکتے ہیں، بجرنگی وہ کردار ہے جو سلمان خان نے اپنی فلم بجرنگی بھائی جان میں ادا کیا ہے، دنیا بھر میں فلم کو مقبولیت ملی اور ایک بھارتی 23 سالہ لڑکی گیتا کا معاملہ منظر عام پر آیا۔

گیتا ایک ہندوستانی لڑکی ہے اور بہری اور گونگی ہے، گیتا غلطی سے بھارت سے بارڈر پار کرکے پاکستان میں داخل ہوگئی تھی۔

انصار برنی گزشتہ تین سال سے گیتا کو سرحد پار اپنے خاندان سے ملانے کی کوشش کر رہے ہیں، اس سلسلے میں انصار برنی تین سال قبل بھی ہندوستانی لڑکی گیتا کی تصاویر لے کر بھارت گئے تھے اور اس دورے کی بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے ساتھ ساتھ بھارتی میڈیا پر بھی خبریں سامنے آئی تھی۔

بھارتی وزیر برائے امور خارجہ سشما سوراج نے انصار برنی کو ایک ٹویٹ کیا، جس میں انکا کہنا ہے کہ پاکستان میں مقیم بھارتی ہائی کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ  وہ کراچی جاکرگیتا سے ملیں۔

سشما سوراج نے ٹوئٹ میں کہا کہ انصار برنی کی کوششوں سے گیتا بہت جلد بھارت میں اپنے گھر والوں کے ساتھ ہونگی۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان میں پاکستان اور بھارت سے غلطی سے سرحد پار کرجانے والے لوگوں کے معاملے کو توجہ کا مرکز بنایا گیا ہے۔

فلم بجرنگی بھائی جان کی کہانی میں سلمان خان ایک پاکستانی لڑکی کو اس کے اپنے ملک میں اس کے گھر والوں سے ملانے کی کوشش کرتا ہے اور کامیاب ہوجاتا ہے، پاکستانی لڑکی غلطی سے سرحد پار کرکے بھارت آجاتی ہے، فلم پاکستان میں بہت مقبول ہوئی اور باکس آفس پر 200 کروڑ روپے سے زائد کما چکی ہے۔

ضرور پڑھیں : انصار برنی ویلفیئر ٹرسٹ کو بھارتی لڑکی کے ورثاء کی تلاش

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں