تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

کینیڈا اور بھارت میں یورینیم کی فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا

اوٹاوا: کینیڈا اور بھارت کے درمیان یورینیم کی فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا ہے، معاہدے کے تحت کینیڈا بھارت کو 3 ہزار میٹرک ٹن یورینیم فراہم کرے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے ری ایکٹرز کو یورینیم کی فراہمی کا معاہدہ کینیڈا کے ساتھ پانچ سال کیلئے ہوا ہے ، اس کی مالیت 35 کروڑ امریکی ڈالر ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اس وقت کینیڈا کے دورے  پر ہیں اور گزشتہ 42 سال کے دوران کسی بھارتی وزیراعظم کا کینیڈا کا پہلا دورہ ہے، اپنے دورے کے دوران بھارتی وزیرِاعظم نے کینیڈین ہم منصب اسٹیفن ہارپر سے ملاقات کی۔

دونوں وزرائے اعظم کا ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق دونوں ممالک یورینیم سپلائی ڈیل پر رضامند ہوگئے، کینیڈا  اگلے5 سال تک بھارتی ری ایکٹرز کیلئے لاکھوں ڈالر مالیت کا یورینیم فراہم کرے گا۔

یاد رہے کہ انڈیا اور کینیڈا میں سول جوہری ڈیل 2013 میں ہوئی تھی لیکن 2سال کے طویل مذاکرات کے بعد اسے عملہ جامہ پہنانے کیلئے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -