کینیڈا: پولیس نے ویلنٹائن کے موقع پر عوامی مقامات پر فائرنگ کی منصوبہ کرنے والے تین افراد کو گرفتار کرکے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں، مشتبہ افراد ویلنٹائن کے موقع پرعوامی مقامات پر فائرنگ کے بعد خودکشی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
- Advertisement -
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چوتھے شخص نے پولیس کے گھیرے میں آنے کے بعد خود کو گولی مارلی۔ گرفتارافراد کی عمریں انیس سے تئیس سال ہیں، جن سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
یاد رہے کہ چند ماہ قبل کینیڈا کی پارلیمینٹ پر حملہ ہوا تھا، جس کے بعد حکومت دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ملک میں مزید سخت قانون بنانے کا اعلان کیا تھا۔