جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

کے الیکٹرک بجلی کی مطلوبہ فراہمی میں ناکام ہو گئی، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رمضان المبار ک کے مہینے میں کراچی میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گر می کی انتہائی شدت کے باعث شہر میں بجلی کی مانگ میں اضافہ ہواہے۔

لیکن کراچی الیکٹرک بجلی کی مطلوبہ طلب پورا کرنے میں ناکام ہوچکی ہے جس کے سبب شہر میں صورتحال تشویشناک حد تک خراب ہو چکی ہے۔

رابطہ کمیٹی نے کہا کہ بجلی کی طلب اور رسد میں واضح کمی کے سبب شہر کے مختلف علاقوں میں تار ٹوٹنے، فیڈرز ٹرپ کرجانے اور کے الیکٹرک کے نظام میں فنی خرابیوں میں اضافہ ہواہے اور ہزاروں شکایتیں دور کرنے کیلئے کے الیکٹرک کے پاس مناسب تعداد میں گاڑیاں بھی نہیں ہیں جو کے الیکٹرک کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

رابطہ کمیٹی نے کے الیکٹرک کی انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ وہ فنی خرابیوں کو جلد از جلد ٹھیک کرنے کیلئے اقدامات کریں کیونکہ انتہائی شدید گرمی اور روزے کے دوران بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے سبب پانی کی فراہمی میں تعطل کے سبب شہری شدید اذیت کا شکار ہو رہے ہیں جس سے شہریوں کے صبر کاپیمانہ لبریز ہورہاہے۔

رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ کے الیکٹرک کی انتظامیہ کو پابند کریں کہ وہ کراچی میں بجلی کی مطلوبہ طلب کو پورا کرنے کیلئے فوری بہتر اقدامات بروئے کار لائیں تاکہ سحر و افطار سمیت گرمی کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جاسکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں