ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

خیبرپختونخوا،بلدیاتی انتخابات کیلئے ری پولنگ، تحریکِ انصاف پہلے نمبر پر

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور:  خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تین سو اٹھاون پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے بعد غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف پہلے نمبر پر ہے۔

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ری پولنگ کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ، تحریک انصاف نے سہہ فریقی اتحاد پر واضح برتری حاصل کرلی، پشاورسمیت خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ری پولنگ کے نتائج میں تحریک انصاف سب سے آگے ہیں۔

چودہ اضلاع کے غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کےمطابق تحریک انصاف نےاب تک ڈسٹرکٹ کونسل کی چونیتس نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے،  جمیعت علمائے اسلام بارہ نشستوں پر مخالفین کو پچھاڑنے میں کامیاب رہی، مرکز کی حکمران جماعت ن لیگ کے تین اور پیپلزپارٹی کا ایک امیدوارعوام کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے حصے میں چھ جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی دو، دو نشستوں میں بازی لے گئی جبکہ اٹھارہ آزاد امیدوار بھی اب تک ری پولنگ میں کامیابی سمیٹ چکے ہیں۔

  تحصیل کونسل کی نشستوں پربھی پی ٹی آئی نے چودہ نشستوں پر میدان مارلیا ہے، جے یو آئی نے آٹھ ،اے این پی نے چھ ،مسلم لیگ ن اور قومی وطن پارٹی نے چار جبکہ آزاد امیدواروں نے سولہ نشستیوں پر میدان مار لیا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 14 اضلاع کے پولنگ اسٹیشنزپربلدیاتی انتخابات کے دوران شدید بدنظمی اوردھاندلی پردوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں