جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

دہشت گردوں نے آج قوم کی نئی نسل پر بہت بڑاحملہ کیاہے، الطاف حسین

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پشاورمیں اسکول پر سفاک اوردرندہ صفت دہشت گردوں کے بہت بڑے حملے کی شدیدمذمت کی ہے اوراس واقعہ میں اسکول کے سو کے قریب بچوں کی شہادت کے واقعہ کوایک بہت بڑاقومی سانحہ قراردیاہے ۔

قومی سانحہ پرایم کیوایم کی جانب سے تین روزہ سوگ کااعلان کیاہے، انہوں نے کہا کہ تین روزہ سوگ کے دوران ایم کیوایم کی تمام سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقدکئے جائیں گے ۔

الطاف حسین نے کہاکہ اب تک تویہ طالبان درندہ صفت دہشت گردفوج ، ایف سی ،پولیس اور سیکوریٹی فورسزکواپنی دہشت گردی کانشانہ بنارہے تھے،پبلک مقامات پر بم دھماکے کررہے تھے اورعوام کواپنی دہشت گردی کانشانہ بنارہے تھے لیکن آج ان سفاک دہشت گردوں نے پشاورمیں اسکول پرحملہ کرکے معصوم بچوں کاجس طرح بیدردی سے قتل عام کیاہے اور اسکول کے بچوں کے خون کی جو ہولی کھیلی ہے اس کی مذمت کیلئے تمام الفاظ کم ہیں ۔

- Advertisement -

 الطاف حسین نے کہاکہ سفاک دہشت گرد وں نے آج قوم کی نئی نسل پر بہت بڑاحملہ کیاہے اورخون کی ہولی کھیلنے والے یہ درندہ صفت دہشت گردکسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ، وقت آگیاہے کہ مسلح افواج ریاست پاکستان کی پوری طاقت کے ساتھ ان سفاک دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے اوران سفاک دہشت گردوں کاقلع قمع کردیاجائے ۔

 الطاف حسین نے دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے بچوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت پوری قوم آپ کے غم میں برابرکی شریک ہے ۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہیدوں کواپنی جواررحمت میں جگہ دے اورلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں