گلاسگو : بیسویں کامن ویلتھ گیمز کا میلہ سج گیا ،ملکہ برطانیہ نے رنگارنگ تقریب میں دولت مشترکہ کھیلوں کا افتتاح کیا۔
گلاسگو میں رنگ و نور کی برسات ہوئی، بیسویں کامن ویلتھ گیمز کا رنگارنگ تقریب کیساتھ آغاز ہوا،طیاروں کے فضائی مظاہرے نے شائقین کے دل موہ لیے، سیلٹک پارک میں سجنے والی افتتاحی تقریب میں دوہزار افراد نے حصہ لیا، معروف پاپ سنگرز نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔
شرکاء نے پاپ میوزک اور روایتی دھنوں کے ساتھ اسکاٹش کلچر سے بھی لطف اٹھایا، کامن ویلتھ گیمز کی پر رونق تقریب میں اکہتر ممالک کے چار ہزار پانچ سو ایتھلیٹ نے اپنے ملکوں کی نمائندگی کرتے ہوئے مارچ پاسٹ کیا، پاکستانی ایتھلیٹس نے پریڈ میں قومی لباس میں شرکت کی، وہ آٹھ مقابلوں میں حصہ لیں گے۔
ملکہ برطانیہ کے اعلان کے ساتھ گیمز کے باقاعدہ آغاز ہوا، کامن ویلتھ گیمز میڈلز کے حصول کے لیے جنگ کا آغاز آج سے ہوگا، جو تین اگست تک جاری رہے گا، گیمز کی اختتامی تقریب تین اگست کو ہیمڈن اسٹیڈیم میں ہوگی۔