لاہور: اداکار و ماڈل احمد بٹ نے اپنی اہلیہ گلوکارہ حمیرہ ارشد پر الزام لگایا ہےکہ گلوکارہ نے ان کی جائیداد دھوکا دہی سے اپنے نام کر لی ہے۔
لاہورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ادکار احمد بٹ نےکہا ہے کہ ان کی اہلیہ حمیرہ ارشد نے دھوکے سے تمام تر جائیداد اپنے اور پروڈیوسر سخی سرور کے نام کر دی ہے جس کیلئے عدالت سے رجوع کررہا ہوں۔
احمد بٹ نے بتایا کہ حمیرا یہ سب امریکی امگریشن حاصل کرنے کے لیے کررہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گیارہ سال قبل حمیرہ ارشد سے شادی ہوئے مگران کی اہلیہ نے ہمیشہ انہیں دھوکے میں رہا۔
دوسری جانب حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ احمد نے تو خود ان پر تشدد کیا ہے اور سرعام کیا ہے، سخی سرور کون ہیں کے بارے میں بھی وضاحت خود حمیرا نے کی اور امریکی امیگریشن حاصل کرنے والی بات پر بھی حمیرا اس کی تردید کی اور انہوں نے شوہر سے اختلافات کی وجہ احمد بٹ کے بھائی اور ان کی فیملی کو قرار دیا ہے۔