اسلام آباد:عمران آج اسلام آباد میں گو نواز گو ڈے کے جلسے سے خطاب کریں گے، عمران خان کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا، جس میں وہ اور پاکستان کےعوام اپنے یوٹیلٹی بلز نذرآتش کریں گے۔
تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے آج گو نواز گو ڈے منانے کا اعلان کر رکھا ہے، کپتان کا کہنا ہے کہ وہ اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑااجتماع کریں گے اور دھرنے کے شرکا اپنے یوٹیلٹی بلز نذرآتش کریں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ آج کا دن فیصلہ کن ہوگا، پولیس کے ایکشن کی صورت میں کارکن مزاحمت کریں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے استعفیٰ لینے کیلئے عید توکیا ایک سال بھی بیٹھنا پڑا تو وہ بیٹھیں گے، انکا کہنا تھا کہ لوگ باشعور ہورہے ہیں اور وی آئی پی کلچر کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔