امریکہ: گھر سے باہر موبائل فون چارج کرنا ایک بڑا مسئلہ ہے لیکن ایک امریکی کمپنی نے اس کا حل نکال لیا ہے، آ پ بس چہل قدمی کریں اور اور آپ کا جوتا موبائل فون چارج کرے گا۔
امریکی کمپنی نے اِن سول کے نام سے ایک ایسا جوتا تیار کیا ہے، جس کے تلوے میں ننھا سا جنریٹر لگا ہے، جب ایڑی پر دباؤ پڑتا ہے تو جنریٹر چلتا ہے اور اس سے پیدا ہونے والا کرنٹ جوتے کے اوپر کی طرف لگی بیٹری میں اسٹور ہو جاتا ہے۔
جسے یو ایس بی پورٹ کے ذریعے موبائل فون ، ٹیبلٹ ، کمپیوٹر اور کیمرے وغیرہ کی بیٹری کو چارج کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹے کی واک سے اتنا کرنٹ پیدا ہو جائے گا کہ جو موبائل فون کو دو گھنٹے تک چلا سکے گا۔