بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

ہم پاکستان میں انسانی حقوق کی جدوجہد کے مشعل بردار ہیں، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور پولیس کی جانب سے عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں پر وحشیانہ تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کسی بھی شہری پر کوئی غیر انسانی تشدد کی اجازت نہیں دے گی۔

ایک جاری کردہ بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم پاکستان میں انسانی حقوق کی جدوجہد کے مشعل بردار ہیں اور اپنے شہریوں سے کسی بھی غیر انسانی سلوک یا تشدد کی سخت مزاحمت کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے شالیمار تھانے کی تفتیشی پولیس نے عیسائی برادری کے دو نوجوانوں 30سالہ فراز مسیح اور 40سالہ دویا مسیح کو پکڑ کر انہیں سخت تشدد کا نشانہ بنایا، ایک نوجوان کو الٹا لٹکا کر تشدد کیا گیا اور دوسرے کو برہنہ کرکے اس پر تشدد کیا گیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس وحشیانہ تشدد میں جو بھی ملوث ہیں ان کو کسی بھی صورت میں قانون کی گرفت میں لایا جائے اور مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جائیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ عیسائی بھی اس ملک کے مساوی شہری ہیں ان سمیت کسی بھی شہری سے نا انصافی اور ظلم کو کبھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں