فیصل آباد : وزیر مملکت برائے پانی و بلی عابد شیر علی کا کہنا ہے تین کوئینز پتلی تماشا دکھا رہی ہیں ۔ یوم آزادی پر انتشار پھیلانے والے سقوط ڈھاکہ جیسا سانحہ دوہرانا چاہتے ہیں، فوج اور سیاست دانوں کو آپس میں لڑانے والے سیاسی یتیم شیخ رشید کا ٹرائل ہونا چاہئے ۔
فیصل آباد میں فیسکو ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا تین کوئینز پرویز الٰہی ، طاہرالقادری اور شیخ رشید ہوش کے ناخن لیں، ہم آئی ڈی پیز کی بحالی میں مصروف ہیں اور یہ لوگ لانگ مارچ کا رونا رو رہے ہیں ۔ چودہ اگست کو کسی کو غیرجمہوری حرکت نہیں کرنے دیں گے، پندرہ اگست کے بعد ان سے استعفوں کا مطالبہ کریں گے ۔ پرویز مشرف سے ڈیل کے سوال پر عابد شیر علی کا کہنا تھا مسلم لیگ نون نے کسی سے ڈیل نہیں کی ۔ عدلیہ کے فیصلے پر عمل کریں گے، ہمارے اقدامات سے اب کے پی کے اور سندھ میں عوام بجلی کا بل ادا کرنے لگے ہیں ۔
اشتہار