ماسکو: آرمی چیف جنرل راحیل شریف روس کے تین روزہ دورے کیلئے ماسکو پہنچ گئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ماسکو پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
#COAS met Russian Land forces Comd,Colonel General Oleg Sayukov.Discussion;regional security, bilateral def coop&high level mil exchanges
— AsimBajwaISPR (@AsimBajwaISPR) June 15, 2015
آرمی چیف نے روس کے فوجیوں کی یادگار پر سلامی پیش کی۔ اس موقع پر روسی بینڈ نے پاکستان کے قومی ترانے کی دھن بجائی۔ جنرل راحیل شریف نے روس کے لینڈ فورس کمانڈر کرنل جنرل اولیگ سینکو سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
#COAS arrived Moscow,3 days official visit.Very elegant Guard of honour ceremony held infront of Kremlin in his honor pic.twitter.com/udElXTOx2A
— AsimBajwaISPR (@AsimBajwaISPR) June 15, 2015
سربراہ پاک فوج اپنے 3 روزہ دورے کے دوران روسی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
Wreath laying at tomb of unknown soldier.Heart warming to see Russian band play Pak anthem perfectly.Meetings follow pic.twitter.com/kmbyQFUUF5
— AsimBajwaISPR (@AsimBajwaISPR) June 15, 2015