آل پاکستان آرمی نیزہ بازی کے مقابلے لاہور میں اختتام پذیر ہوگئے، گوجرانوالہ کور لاہور کو ہرا کر نئی چیمپیئن بن گئی۔
آرمی نیزہ بازی مقابلوں کے فائنل میں پاک فوج کی چیمپیئن لاہور کور اپنے اعزاز کا دفاع نہ کرسکی، لاہور کینٹ پولو گراؤنڈ میں ہونے والے دو روزہ فائل مقابلوں کے آخری روز گوجرانوالہ کور نے لاہور کو ٹف ٹائم دیتے ہوئے آل پاکستان آرمی نیزہ بازی چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
کھلاڑی نیزہ بازی سنگل مقابلے میں بھی گوجرانوالہ کور آگے رہی جبکہ ڈبل مقابلے میں راولپنڈی نے میدان مار لیا، نیزہ بازی کے علاوہ آرمی پولو کے مقابلے بھی لاہور میں جاری ہیں، پولو اور نیزہ بازی مقابلے جیتنے والے کھلاڑیوں کیلئے ایوارڈ تقریب اتوار کو ہوگی۔