ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا کیس: اسحاق ڈار کی درخواست بریت پر فیصلہ آج سنایا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی درخواست بریت پر فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس کی سماعت ہوگی۔

دوران سماعت اسحاق ڈار کی درخواست بریت پر فیصلہ سنایا جائے گا۔

- Advertisement -

یاد رہے گزشتہ روز احتساب عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر اسحاق ڈار اور شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

خیال رہے احتساب عدالت کی جانب سے آمدن سے زائداثاثہ جات ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو حاضری سے مستقل استثنیٰ ملا ہوا ہے۔

اس سے قبل احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں