لاہور: آرمی چیف جنرل راحیل شرین نے کہا ہے آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا، آپریشن ضرب عضب سےشہری علاقوں میں مثبت اثرات مرتب ہوئے۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ کیا،کور کمانڈر لاہور نے آرمی چیف کا استقبال کیا، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کوپیشہ ورانہ اموراورآپریشنل تیاریوں پربریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا،آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز لاہور میں خطاب کیا۔
جنرل راحیل شریف نے کہا آپریشن ضرب عضب کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، آپریشن ضرب عضب سےشہری علاقوں میں مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ امن کےلئے تمام وسائل بروئےکار لائے جائیں گے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن سے حالات میں بہتری آئی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پھر کہہ دیا دہشت گردی کے خاتمے تک ضرب عضب جاری رہے گا۔