منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

ابو ظہبی : پاکستان کی سری لنکا کے خلاف 123رنز کی برتری

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز بیٹسمینوں کی شاندار پرفارمنس کی بدولت میچ میں اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے، یونس خان اور کپتان مصباح الحق نے سنچریاں اسکور کیں۔

ابو ظہبی ٹیسٹ کے دوسرے میں پاکستانی بلے بازوں نے کیا کمال۔ قومی ٹیم نے پہلی نامکمل اننگز ایک کھلاڑی آؤٹ چھیالیس رنز پر شروع کی تو محمد حفیظ کی صورت میں پاکستان کو پہلی وکٹ سے ہاتھ دھونا پڑا، احمد شہزاد اڑتیس کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ 

تراسی رنز پر تین کھلاڑیوں کے آؤٹ ہوجانے کے بعد تجربہ کار یونس خان نے کپتان مصباح الحق کے ساتھ مل کر ٹیم کو سہارا دیا اور چوتھی وکٹ کے لئے دو سو اٹھارہ رنز جوڑ ے، یونس خان نے کیرئیر کی تیسویں سنچری بناتے ہوئے پاکستان کو سری لنکا پر برتری دلوائی، یونس خان ایک سو چھتیس رنز پر آؤٹ ہوئے۔ 

دوسری جانب مصباح الحق ڈٹے رہے اور بولر زکا جم کر سامنا کررتے ہوئے کیرئیر کی پانچویں سنچری داغ ڈالی،  یونس اور مصباح کے سامنے سری لنکن بولرز بے بسی کی تصویر بنے رہے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر مصباح الحق ایک سو پانچ اور اسد شفیق بارہ رنز کے ساتھ کیریز پر موجود ہے، پاکستان کو سری لنکا پر ایک سو تیئس رنز کی برتری حاصل ہے اور اس کی چھ وکٹیں اب بھی باقی ہے۔
   

اہم ترین

مزید خبریں