راولپنڈی: احتساب عدالت نے اثاثہ جات ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا۔
آصف علی زرداری کےخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی، راولپنڈی احتساب عدالت میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے سابق صدر زرداری پہلی بارعدالت میں پیش ہوئے۔
سابق صدر کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی اُن کے مؤکل کی جان کو خطرات ہیں، انھیں حاضری سے استثنا دیاجائے۔
وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ ریفرنس جھوٹا اور بے بنیاد ہے، آصف زرداری عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، اس لئے پیش ہوئے ہیں ۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد آصف زرداری کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دیدیا، احتساب عدالت نے دو جون کو سرکاری گواہاں کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔