بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

اداکارہ پریانکا چوپڑا آشوب چشم کا شکار ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: حال ہی میں کامیاب فلم ”میری کوم“ دینے والی بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو آشوب چشم ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے وہ آرام کرنے پر مجبور ہوگئی ہیں اور آنکھوں کے انفکشن کی وجہ سے وہ اب دیوالی بھی پرجوش انداز میں نہ منا سکیں، پریانکا چوپڑا ان دنوں سنجے لیلہ بھنسالی کی فلم ”بجراوٴ ستانی“ کی عکسبندی کروا رہی ہیں اور آنکھ کے انفکشن کی وجہ سے انھیں نہ صرف فلم کی عکسبندی روکنا پڑی بلکہ وہ اپنی خواہشات کے مطابق دیوالی بھی نہیں منا پائیں گی۔

اس موقع پر پریانکا چوپڑا نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ”وہ آشوب چشم کی وجہ سے بستر پر پڑی ہیں‘ انھیں بالکل اچھا نہیں لگ رہا کہ دیوالی آرہی ہے۔ وہ ہمیشہ دیوالی بہترین انداز میں مناتی ہیں، اس بار وہ دیوالی کی خوشیاں من پسند طریقے سے نہیں منا پائیں گی۔

اپنے ٹویٹ میں پریانکا نے اپنی سرخ آنکھوں والی تصویر بھی شیئر کی ہے اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ”اسے مت دیکھیں۔ “ پریانکا کے ساتھ اس فلم میں رنویر سنگھ اور سوناکشی سنہا بھی کرداروں میں شامل ہیں۔

- Advertisement -

بتایا جاتا ہے کہ اپنی نئی فلم ”بجراوٴ مستانی “ میں بھی پریانکا چوپڑا سابق فلم ”میری کوم “ کی طرح پھر سے ایک بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں، جس کے فلم ساز بھنسالی ہیں اور یہ محض ایک اتفاق ہی ہے کہ بھنسالی ہی کی گزشتہ دونوں ریلیز ہونے والی فلموں میں پریانکا ہی کاسٹ میں شامل رہی ہیں جب کہ صرف فلم ”رام لیلہ“ میں پریانکا نے صرف ایک آئٹم سانگ کیا تھا جو کہ بھنسالی کی فلمسازی کے ساتھ ساتھ ایک ڈائریکٹشنل فلم بھی تھی جس میں وہ بطور ہدایتکار بھی سامنے آئے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں