ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

اراکین اسمبلی کی دوسرے روز بھی عمران خان پر تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پارلیمنٹ  کے باہر آج بھی اراکین اسمبلی نے تحریک انصاف کی واپسی پر تنقید کی جبکہ گزشتہ روز کے رویے پر عمران خان نے آج مشترکہ اجلاس میں شرکت سے گریز کیا۔

یمن کے مسئلے پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں گزشتہ روز کی شدید تنقید پر عمران خان آج ایوان میں نہیں آئے، جمیعت العلمائےاسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے پی ٹی آئی والوں نے ایوان کی تضحیک کی ہے۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے اراکین نے پارلیمنٹ سےاستعفے دے دیئے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے پی ٹی آئی پر تنقید کو مکافات عمل قراردیا۔

مسلم لیگ ن کےمرکزی رہنما اقبال ظفر جھگڑا نے بھی تحریک انصاف کو پارلیمنٹ کی توہین کا ذمہ دارقراردیا،  پی ٹی آئی اراکین کو مستعفی ہونے کے بعد پارلیمنٹ میں نہیں آنا چاہیےتاہم انکاکہناتھاکہ اگر ایوان میں انہیں بلایا گیا ہے تو یہ خوش آئند بات ہے۔

سینیٹر بابر اعوان نے تحریک انصاف کی ایوان میں واپسی کو جمہوریت کا استحکام قرار دیا اور تنقید کرنیوالوں پر تنقید کر ڈالی۔

عمران خان کیجانب سے ایوان میں واپسی پر تنقید یا تعریف اپنی جگہ تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ صبح کا بھولا شام کو گھر آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے۔

اہم ترین

مزید خبریں