جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

استعفوں کی تصدیق، پی ٹی آئی ارکان آج اسپیکر کے سامنے پیش ہونگے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:ارکانِ قومی اسمبلی آج اسپیکر ایاز صادق کےسامنے اپنے اپنے استعفوں کی تصدیق کریں گے جبکہ عمران خان پیش نہیں ہوں گے۔

تحریک انصاف نے طےکرلیا، حکومت یہ سمجھتی تھی کہ استعفوں کی تصدیق کیلئے اسپیکر کے سامنے کوئی پیش نہیں ہوگا لیکن ان کے دعوے غلط ثابت ہوئے، تحریکِ انصاف کے ارکانِ قومی اسمبلی اسپیکر ایاز صادق کے سامنے اپنے استعفوں کی تصدیق کریں گے، اراکین آج دو بجےاسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہوں گے۔

جن کی قیادت تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کریں گے، عمران خان کے بارے میں یہی فیصلہ ہوا ہے کہ وہ اسپیکر کے سامنےاپنے استعفے کی تصدیق نہیں کریں گے۔

- Advertisement -

واضح رہے عمران خان متعدد بار جلسوں ریلیوں اور میڈیا کے سامنے اپنے استعفے کا اعلان کر چکے ہیں۔

گذشتہ روز خیبر پختون خواہ ہاؤس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس شاہ محمود قریشی کی زیرِ صدارت ہوا ، جس میں پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی سمیت ملتان سے کامیاب ہونے والے رکن قومی اسمبلی عامرڈوگر بھی شریک ہوئے ۔اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین کے قومی اسمبلی سے استعفوں سے متعلق طویل مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں شامل تمام اراکین نے کثرت رائے سے استعفے دینے کے عمران خان کے فیصلے کی تائید کی، بعد ازاں اراکین عمران خان کو فیصلے سے آگاہ کرنے بنی گالا پہنچے جہاں حتمی مشاورت کے بعد شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان سمیت پوری قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ استعفوں کے معاملے میں ڈٹ کر اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہوں گے۔

استعفوں سے متعلق فیصلوں کا اطلاق صرف پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز اراکین پر ہوگا جبکہ عمران خان کل اسپیکر کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں