ہفتہ, مئی 24, 2025
اشتہار

اسلام آباد اور راولپنڈی میں طوفانی ہواؤں ساتھ بارش اور ژالہ باری ، دن میں رات کا منظر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں طوفانی ہواؤں ساتھ بارش اور ژالہ باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں بادل برس پڑے، اسلام آباد اور راولپنڈی میں آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی ساتھ ہی کالی گھٹاؤں سے دن میں اندھیرا چھاگیا۔

موسلادھار بارش اور ژالہ باری نے گرمی کا روز ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا تاہم طوفانی ہواؤں نے قائد اعظم یونیورسٹی میں کینٹین کی چھت گرا دی اور درخت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا۔

طوفانی پواؤں نے ٹریفک کا نظام درہم برہم کردیا جبکہ متعددفیڈرزٹرپ کرگئے، سائن بورڈزاوردرخت گرنےسےبجلی کی تاروں ،کھمبوں کونقصان پہنچا، ترجمان کا کہنا تھا کہ متاثرہ فیڈزپربجلی کی بحالی کاکام جاری ہے۔

مزید پّڑھیں : طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری ، 12 سے 36 گھنٹے اہم قرار

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور گرد و نواح میں آندھی اور بارش الرٹ جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ طوفانی ہواؤں اور ژالہ باری سے نقصانات کا خدشہ ہے ساتھ ہی درخت ، گاڑیوں اور بجلی کے کھمبوں کونقصان ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے موسم کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی۔

دوسری جانب مردان میں بھی ایسی بارش اور ژالہ باری ہوئی کہ گرمی کے ستائے لوگوں نے سکھ لیا، سوات میں تیز بارش نے جل تھل ایک کردیا، جس کے بعد بالائی علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے لگیں۔

مینگورہ کے ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقےزیرآب آگئے جبکہ ایبٹ آباد، ہری پور اور مانسہرہ میں بھی تیز ہواوں کے ساتھ بادل برسے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں