بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

اسلام آباد :جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی کے ثبوت جمع کرانے کا وقت ختم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: دوہزار تیرہ کے انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت جوڈیشل کمیشن میں جمع کرانے کیلئے ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ۔ تین سیاسی جماعتوں نے ثبوت جوڈیشل کمیشن میں جمع کرادیئے۔

جوڈیشل کمیشن میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے ثبوت اور درخواستیں جمع کرانے کی ڈیڈلائن ختم ہوگئی، اے این پی کی بشریٰ گوہر اور پی ٹی آئی کے اسحاق خاکوانی نےجوڈیشل کمیشن میں دھاندلی کے ثبوت جمع کرادیے ہیں۔

جوڈیشل کمیشن نے تحریکِ انصاف کی درخواست پر ن لیگ کونوٹس جاری کیا تھا، جس پر ن لیگ کے شاہد حامد نے جوڈیشل کمیشن میں اپنا جواب جمع کرایا، مسلم لیگ ن کا جواب بائیس صفات پر مشتمل ہے۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ الیکشن آئین کے مطابق کرائے گئے۔

ن لیگ کے سینیٹر رفیق رجوانہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے پاس کوئی ثبوت نہیں، واویلا کرنے کے بجائے پی ٹی آئی ثبوت لیکر آئے، ق لیگ نےبھی دھاندلی کے ثبوت جمع کرادیئے۔

جس میں پچیس گواہان طلب کرنے کیلئے فہرست بھی شامل ہے، اہم گواہان کی فہرست میں سابق الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراھیم ، رجسٹرار سپریم کورٹ ،رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ شامل ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں