اسلام آباد : تحریک انصاف کےدھرنے کےسو دن مکمل ہونے پر عمران خان نےکیک کاٹا اور عوام کو تیس نومبر کی تیاری کی تاکید کر دی۔
لاڑکانہ میں شاندار جلسے کے بعد کپتان واپس اسلام آباد دھرنے میں پہنچے اور آزادی دھرنے کے سو دن مکمل ہونے پر کیک کاٹا، دھرنے سے خطاب میں عمران خان نے کہا عوام تیس نومبر کے جلسے کی تیاری کر لیں، روکا گیا تو نواز شریف کیلئے حکومت چلانا مشکل ہو جائے گا۔
کپتان کا کہنا تھا دھرنے کی وجہ سے اصل دشمن بے نقاب ہو گیا، عمران خان نے کہا لاڑکانہ شہر میں جلسہ جان بوجھ کر نہیں کیا،کپتان کا کہنا تھا دھرنے کی سینچری نے ہمارا پیغام سب تک پہنچا دیا۔