اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

اسپتال بنانےسےکوئی سیاستداں نہیں بنتا، آصف زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق صدر آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کے کارکنوں سے کہا ہے کہ دوپہلوان آپس میں لڑرہے ہیں، اس لیئے وہ موقع سے فائدہ اُٹھائیں اور تنظیم سازی پر توجہ دیں۔

بلاول ہاوس لاہور میں کارکنوں کے وفد سے بات کرتے ہوئےسابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ میرے بزرگوں نے سندھ میں مدرستہ اُلا اسلام بنایا جس میں قائداعظم نے تربیت حاصل کی لیکن ہم نے اس سے سیاسی فائدہ نہیں اُٹھایا، اُنہوں نے کارکنوں سے کہا کہ دو پہلوان لڑرہے ہیں آپ پارٹی کی تنظیم نو کریں اُنہوں نے کہا کہ سیاست کے پانچ مونہہ ہوتے ہیں، جن لوگوں نے میرے خلاف غلط زُبان استعمال کی تھی اب وہ اُن کے گلے آگئی ہے ۔

اُنہوں نے کہا کہ کارکنوں کے صبرسے ملک اورپارٹی کو فائدہ ہوا ہے، پاکستان شام اور عراق بننے جارہا تھا ہم نے پاکستان کو بچایا، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو لاحق خطرات اورمسائل کو تمام سیاسی جماعتوں کو سنجیدگی سے لینا چاہئیےاجلاس کے بعد پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل میر نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کارکنوں اور رہنماوں نے پارٹی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں