منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

اقتصادی سروے: مالی سال 2014-2015 کے مطابق شرح خواندگی میں 2 فیصد کمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی سروے  2014 -2015 پیش کرتے ہوئے شعبہ تعلیم سے متعلق مندرجہ ذیل معلومات پیش کیں۔

اقتصادی سروے کے مطابق مالی سال 2014-2015 میں شرح خواندگی 2 فیصد کم ہوکر 58 فیصد ہوگئی ہے۔

پیش کئے جانے والے گراف کے مطابق مالی سال 2014-2015 میں شہری علاقوں میں شرح خواندگی 74 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں شرح خواندگی 49 فیصد رہی ، اس سے قبل شہری علاقوں کی شرح خواندگی 81 فیصد جبکہ دیہی علاقوں کی شرح خواندگی 66 فیصد رپورٹ ہوئی تھی۔

صوبوں کے حوالے بات کی جائے تو مالی سال 2014-2015 میں صوبہ پنجاب کی شرح خواندگی 61 فیصد ، سندھ 56  فیصد ، خیبرپختونخوا53 اور بلوچستان میں 43 فیصد شرح خواندگی رپورٹ کی گئی۔

حکومت پاکستان اس وقت کُل جی ڈی پی کا 2.1 حصہ تعلیمی سیکٹر پر خرچ کرہی ہے جبکہ حکومت 2018 تک اس شرح کو 4.0 تک لے جانے کا ارادہ رکھتی ہے۔حکومت تعلیمی پروگرام پر تقریبا 20 ارب روپے خرچ کرہی ہے ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں