کراچی:ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ وہ آج شام نائن زیرو پر قوم سے اہم خطاب کریں گے، جب بھی پارٹی میں صفائی کی بات کی اسٹیبلشمنٹ حرکت میں آگئی، سمجھ نہیں آتا اسٹیبلشمنٹ کو ایم کیو ایم سے کیا بیر ہے؟
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ وہ جب بھی تنظیم نو کا آغاز کرتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کی حرکتیں تیز ہوجاتی ہیں ۔
ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ وہ نہیں سمجھ سکےکہ اسٹیبلشمنٹ کو ایم کیوایم سے کیا بیر ہے، الطاف حسین نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ساتھیوں کو اہم باتوں سے آگاہ کردیں۔
ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ ان کے کارکنوں کو بلا جواز گرفتار کیا جارہا ہے۔