جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

الطاف حسین اور آغاسراج درانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین اوراسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کے درمیان آج ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ۔دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں ملک بالخصوص سندھ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

الطاف حسین نے اسپیکرسندھ اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ رینجرز کی جانب سے صوبہ سندھ میں جرائم پیشہ عناصر کے بجائے صوبے کے عام شہریوں کے خلاف ایکشن کیا جارہا ہے اور بے گناہ شہریوں کو مظالم کا نشانہ بنایاجارہا ہے جبکہ دوسری جانب وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کی جانب سے ایف آئی اے کوصرف صوبہ سندھ میں خصوصی اختیارات دیئے جارہے ہیں جوکہ سندھ پر حملہ کے مترادف ہے ۔

انہوں نے کہاکہ عملی طور پر صوبہ کو مقبوضہ سندھ بنادیا گیا ہے اور صوبے کے عوام یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہیں کہ آخر صوبہ سندھ کو کب تک مقبوضہ رکھا جائے گا؟

اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے الطاف حسین سے کہاکہ آپ کے خیالات بہت اچھے ہیں اورمیں آپ کے جذبات کو دوسرے دوستوں تک بھی پہنچاؤں گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ جب تک صوبہ کی تمام سیاسی قوتیں ایک نکتہ پر متحد نہیں ہوں گی سندھ دھرتی اور اس کے عوام کے حقوق کو اسی طرح غصب کیاجاتا رہے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں