کراچی : ایم کیو ایم کےقائد الطاف حسین اور حافظ طاہراشرفی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، الطاف حسین کا کہناہے مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین سیلاب حکومت اورسیاسی جماعتوں کی توجہ اور امداد کے مستحق ہیں۔
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ متاثرین سیلاب حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کی توجہ اور امداد کے مستحق ہیں، تمام اختلافات بھلا کر قدرتی آفات سے پریشان عوام کی مدد کی جائے، انہوں نے یہ بات پاکستان علماء کونسل کےسربراہ حافظ طاہر اشرفی سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کی ۔
الطاف حسین کا کہنا تھا سیلاب سے تباہی کے پیش نظر اسلام آباد میں جاری دھرنے ملتوی کردینے چاہئے ہیں، حافظ طاہر اشرفی نے دھرنے ملتوی کرنے کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے سیاسی بحران کے حل کیلئے الطاف حسین کے کردار کو سراہا، حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا مشکل کی اس گھڑی میں سب کو ملکر متاثرین سیلاب کی مدد کرنا چاہئیے۔