اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

القاعدہ، لشکرِطیبہ اور حقانی نیٹ ورک امنِ عالم کے لئے خطرہ ہیں، کیری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: امریکی وزیرِخارجہ جان کیری نے القائدہ، لشکرِطیبہ اور حقانی نیٹ ورک کو امنِ عالم کے لئے بڑا خطرہ قراردے دیا۔

وفاقی دارالحکومت میں وزیرِ اعظم کےمشیرِخارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کے یہ نیٹ ورک دنیا کے لئے بڑا خطرہ ہیں۔

انہوں نے اس موقع پرپاکستانی افواج اور عام شہریوں کی جانب سے پیش کی جانے والی قربانیوں کو سراہا اور پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کے سدِ باب کی خاطر کئے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔

- Advertisement -

امریکی وزیرِ خارجہ کےدوروزہ دورہ پاکستان کےاختتام پرجاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان اور امریکہ خطے کی سلامتی اور استحکام کے لئے شراکت داری جاری رکھیں گے۔

جان کیری نے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں جاری آپریشن کے لئے پاکستانی افواج کی مدد کرنے کے عزم کا بھی اظہارکیا۔

اس موقع پر سرتاج عزیزکا کہنا تھا کہ ہندوستان سے کشمیر کے مسلئے کے حل کے بغیر بہتر دو طرفہ تعلقات ممکن نہیں ہیں۔

اعلامیے میں دونوں ممالک کے مابین مضبوط باہمی تعلقات استوار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

دونوں جانب سے تجارت کے فروغ اور سرمایہ کاری کی ضرورت پرزوردیا گیا اورپاکستان میں توانائی کے بحران کے لئے ٹرانسمیشن انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس امرپراتفاق کیا کہ خطے میں قیام امن اوراستحکام کے لئے ایک آزاد، متحد اور مستحکم افغانستان ضروری ہے۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں