الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کا خط میڈیا کو جاری کردیا، ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ انگوٹھوں کی تصدیق ہمارا کام نہیں۔
وزیر داخلہ نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں کہا تھا کہ انہوں نے الیکشن کمیشن کو نادرا کا کنٹرول سنبھالنے کے لئے خط نہیں لکھا اس پر الیکشن کمیشن نے پہلے تو اس خط کی نقل میڈیا کو جاری کی پھر اپنے جواب میں بھی نادرا کا کنٹرول سنبھالنے سے انکار کر دیا۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انگوٹھوں کی تصدیق کرنا الیکشن کمیشن کا کام نہیں ہے نہ اسے یہ اختیار ہے کہ وہ کسی ادارے کا کنٹرول سنبھالے، وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو نادرا کا کنٹرول سنبھال کر انگوٹھوں کی تصدیق کی ہدایت کی تھی۔