ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

امام بارگاہوں پر حملے اور علماء کو قتل کرنے والے اسلام کے دشمن ہیں،ناصر عباس جعفری

اشتہار

حیرت انگیز

سربراہ مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ امام بار گاہوں پر حملہ اور علماء کو قتل کرنے والے اسلام کے دشمن ہیں جو شیعہ اور سنیوں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں۔

لاہور میں مجلس وحدت المسلمین کے دفتر میں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ راولپنڈی امام بارگاہ پر خود کش حملہ سمیت پنجاب بھر میں ہونے والی تمام تر دہشتگردی کی ذمہ دار پنجاب حکومت پر ہے۔

انتظامہ کی نااہلی کی وجہ سے دہشت گردی میں ملوث کوئی بھی گرفتار نہ ہو سکا، انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردوں کی حمایت کرنے والے مدرسے قائم ہیں، جہاں دہشتگرد تیار ہو رہے ہیں۔

- Advertisement -

علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت دہشتگردوں کے عین مطابق حکومت کر رہی ہے یوں لگتا ہے جیسے پنجاب میں دہشتگرد حکومت کر رہے ہیں، انکا کہنا تھا کہ حکومت کی بنائی ہوئی پالیسیوں کی وجہ سے پنجاب پولیس بھی ناکام ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام بارگاہوں پر حملے اور علماء کو قتل کرنے والے اسلام کے دشمن ہیں، جو شیعہ اور سنیوں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں لیکن شیعہ اور سنی اکٹھے ہیں اور آئندہ بھی اکٹھے رہ کر پاکستان کو آگے لے کر چلیں گے۔
       

Comments

اہم ترین

مزید خبریں