پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

امریکہ سمیت 4یورپی ممالک کی لیبیا میں جنگ بندی کی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن :امریکہ سمیت یورپی ممالک برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی نے افریقی ملک لیبیا میں فوری طور جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔

پانچوں ممالک نے کہا ہے کہ لیبیا کے بحران کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، لیبیا کے مشرقی شہر بن غازی میں اسلام پسند باغیوں اور فوج کے درمیان جاری کشیدگی میں حالیہ دنوں کے دوران درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

لیبیا میں 2011   میں کرنل معمر قذافی کو اقتدار سے معزول کئے جانے کے بعد سے ملک میں عدم استحکام کی صورت حال ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر مقامی اور بین الاقوامی شدت پسند قوتوں کو لیبیا میں پناہ ملتی رہی تو حاصل کی جانے والی آزادی کو دوبارہ خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

- Advertisement -

بیان کے مطابق صرف جمہوری طریقے سے منتخب حکومت کے سامنے جواب دہ سکیورٹی فورسز ہی ملک کو درپیش سکیورٹی چیلنجز کا سامنا کرنے کی اہل ہوسکتی ہیں۔

ان ملکوں کی جانب سے جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں متحارب فریقین پر واضح کیا گیا ہے کہ لیبیا میں امن و سلامتی کے لئے خطرہ بننے والے افراد پرمختلف پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں