پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

امریکہ مذہبی جنونیت کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے، حامد رضا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ فلسطین سے کشمیر تک مسلمانوں کا لہو بہہ رہا ہے امریکہ مذہبی جنونیت کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

سمن آباد لاہور میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم اور مسلم حکمرانوں کی بے حسی کی انتہا ہو گئی ہے، انہوں نے کہا کہ پاک فوج پاکستان کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کر کے دم لے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی عسکریت پسند گروپ ہر وہ کام کر رہے ہیں جو امریکہ اور اسرائیل کے گریٹر ایجنڈے کا حصہ ہیں صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ خلافت ظلم اور قتل و غارت سے نہیں، دل جیتنے سے قائم ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ طاقتور ملک کمزور ملکوں کو دہشت گرد قرار دے کر کچل رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن والے ایک دوسرے کی حکومتوں کے محافظ ہیں، حکومت کی ساکھ راکھ ہو چکی ہے۔ حکمرانوں کی عیاشی اور بدمعاشی ختم ہونے والی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں