اسلام آباد: امریکی سفارتخانے کا ملازم نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ،مقتول اقبال بیگ کے قتل کا مقدمہ تھانہ کراچی کمپنی میں درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتخانے کے ملازم اقبال بیگ کو گذشتہ رات تھانہ سبزی منڈی کے قریب فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اقبال بیگ کو گھر سے نکلتے ہوئے گولی ماری گئی ، واقعہ گذشتہ رات جی 1نائن میں پیش آیا۔
Police: Gunmen have killed an Ismaili Shiite #Pakistani who worked as Drug Officer at US embassy, in #Islamabad.
— Asif Shahzad (@asiffshahzad) July 26, 2015
ذرائع کے مطابق جب نامعلوم افراد کی جانب سے اقبال بیگ کو قتل کیا گیا تو وہاں لوگوں کی ایک بڑی تعدادموجود تھی تاہم کسی نے بھی قاتلوں کو پکڑنے کی کوشش نہ کی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ نامعلوم افراد اقبال بیگ کو قتل کرنے کے بعدفائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، بعد ازاںمقتول اقبال بیگ کے قتل کا مقدمہ ان کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ کراچی کمپنی میں درج کر لیا گیا ۔