ممبئی: بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن نے سروں کی ملکہ لتا منگیشکر کو رونے پر مجبور کردیا۔
کے بی سی 8 کے گرینڈ فنالے میں امیتابھ بچن نے چند سطریں بولیں، جنہیں سن کر لتا منگیشکر کی آنکھیں بھر آئیں، لتا منگیشکر نے ٹویٹ میں کہا کہ ‘ہیلو، میں کون بنے گا کروڑ پتی کا آخری اقساط دیکھ رہی تھی ، پروگرام بہت اچھا ہوا۔ امت جی نے ہمیشہ کی طرح پروگرام کو شاندار بنایا۔ پروگرام کے سماروپ میں امت جی نے دو سطریں کہیں، وہ تھیں-محبت کرنے والے کم نہ ہوں گے، تیری محفل میں لیکن ہم نہ ہوں گے۔ امت جی کو یہ سطریں کہتے ہوئے سن کے میری آنکھیں بھر آئیں۔
لتا منگیشکر کا کہنا تھا کہ امت جی میرے دل میں آپ کے لئے خاص جگہ ہے، میں آپ کی بہت عزت کرتی ہوں، خدا آپ کو ہمیشہ خوش رکھے، لمبی عمر کرے اور صحت رکھے، یہی میری کامنا ہے۔
دوسری جانب بگ بی نے بھی ٹویٹ کرکے لتا منگیشکر کی مبارکباد کا جواب دیا کہ ’لتا جی میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ کس طرح آپ کا شکریہ کرو ۔ آپ کی دعا ہمارے لئے بابرکت ہوگی۔