اسلام آباد: ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد سوفیصد آئینی اور قانونی ہے ۔
اسلام آباد میں انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھاکہ سانحہ ماڈل ٹاون کی ایف آئی آردرج ہونے تک مذاکرات نہیں ہوسکتے۔
طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ آئین اس لئے نہیں ہوتا کہ لکھ کر چھوڑ دیا جائے، بلکہ آئین عمل درآمد کرنے کے لئے ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 38 کہتا ہےکہ ہر کسی کو روزگار ملے گا، یہاں ہزاروں لوگ بے روز گار ہیں۔
طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران ٹیکس چورہیں، کیا قوم کو پتا ہے نواز شریف کتنا ٹیکس دیتے ہیں، جب شریف خاندان نے دھرنادیا تو کیا سپریم کورٹ سے اجازت لی تھی؟
مذاکرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حکومت بندوق رکھ کر مذاکرات کررہی ہے، مظلوم عوام کو انصاف ملنے تک واپس نہیں جائیں گے۔