اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

انڈور ٹینس: فیڈرر اور گریگور دمترو کی دوسرے راؤنڈ تک رسائی

اشتہار

حیرت انگیز

بیسل: عالمی نمبر دو سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور بلغاریہ کے گریگرو دمترو نے انڈور ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

بیسل میں جاری ٹورنامنٹ کا آغاز پانچ مرتبہ کے چیمپئین سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے جیت کے ساتھ کیا، فیڈرر نے لگزمبرگ کے جائلز ملر کو باآسانی سینتالیس منٹ میں قابو کرلیا، فیڈرر کی فتح کا اسکور چھ دو اور چھ ایک رہا۔

فیڈرر اس سے قبل دوہزار چھ سے دوہزار گیارہ تک پانچ مرتبہ بیسل میں میدان مار چکے ہیں۔

ایک اور میچ میں بلغاریہ کے گریگور دمترو نے جرمنی کے ایلگزینڈر ویرو کو تین سیٹ کے مقابلے کے بعد زیر کیا۔ دمترو نے دو چھ، چھ چار اور چھ دو کے اسکور کے ساتھ حریف کھلاڑی کو قابو کیا۔

اہم ترین

مزید خبریں