اورکزئی : ہنگو کے علاقے اورکزئی میں زیرِ تعمیر کالج میں بارودی مواد کا دھماکہ ہوا، دھماکے سے عمارت کو نقصان پہنچا۔
اورکزئی کے علاقے کلایا میں زیرِ تعمیر ڈگری کالج میں بارودی مواد کا دھماکہ ہوا، پولیٹیکل ذرائع کے مطابق دھماکے سے عمارت کے چار کمروں کو نقصان پہنچا جبکہ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
آس پاس کے میکنوں کا کہنا ہے کہ یہاں آئے دن ایسے دھماکے ہونا معمول کی بات ہے لیکن اب کی بار ڈگری کالج کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
پشاور میں سانحہ آرمی پبلک اسکول کے بعد ایک طرف دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن میں مزید تیزی آگئی ہے تو دوسری جانب شدت پسندوں کی کارروائیاں جاری ہیں۔