اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

آئندہ دو روز میں بیشتر مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پنجاب اور بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ شب لاہور اور گردونواح میں تیز بارش ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز میں بیشتر مقامات پر موسلادھار بارش ہوسکتی ہے، جس سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

لاہور میں رات گئے موسلا دھار بارش سے ماحول جل تھل ہوگیا، بارش کے باعث شہر کے نشیبی علاقے زیر آب اگئے، محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز میں ملک کے بیشتر مقامات پرگرج چمک اور تیزہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران میر پور خاص، سکھر، بہاولپور، ملتان، ساہیوال، کشمیر،گلگت بلتستان، کراچی، لاڑکانہ، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور فیصل آباد ڈویژن سمیت بلوچستان کے اکثر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ باش کا امکان ہے۔

- Advertisement -

کراچی میں سخت گرمی سے لوگ بے حال ہوگئے، محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں دریائے راوی، جہلم اور چناب کے اردگرد علاقوں میں ہوگی، جس کی وجہ سے ندی نالوں اور مشرقی دریاؤں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں