ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

آئندہ ہفتے سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سردی میں اضافے کیساتھ ملک کے بیشتر شہروں کو دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، محکمۂ موسمیات نے آئندہ ہفتے سردی کی شدت میں مزید اضافےکی پیشگوئی کی ہے۔

پنجاب بھر میں شدید دُھند کی وجہ سے کئی شہروں میں حدِ نگاہ صفر ہوگئی ہے، فیصل آباد، گوجرانوالہ ،لاہور ،جھنگ اور ملتان سمیت مختلف شہروں میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی دھند کے بادل بھی چھا گئے ہیں، کوئٹہ اور قلات سمیت بلوچستان کے شمالی علاقے بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

جہاں موسم سرد ہونے کے ساتھ خشک بھی ہے اور کم سے کم درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے گر گیا ہے، قلات، دالبندین اور ژوب سمیت صوبے کے دیگر شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے ملک بھر سردی میں اضافےکا امکان ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ،استور منفی دس،گلگت بلتستان اور قلات میں منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اہم ترین

مزید خبریں