کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب اوربالائی خیبرپختونخواہ میں مطلع ابرآلودرہنے کا امکان ہے۔
ملک کے بیشتر مقامات شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ میں بنوں، کوہاٹ، ڈی آئی خان، پشاور ڈویژن ،بالائی پنجاب میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، ساہیوال اور لاہور ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت لسبیلہ میں اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔