اشتہار

آئین مردہ ہوچکا، ہم اسے زندہ کرنےآئے ہیں، طاہرالقادری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: طاہرالقادری نے کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ آئین ، پارلیمنٹ ، ووٹ سے انقلاب آسکتا ہے، سیلاب کی ذمہ دار نا اہل حکومت ہے اگر کمیشن بنانے کے بجائے حفاظتی اقدامات کئے جاتے تو یہ صورتحال نا ہوتی۔

اسلام آباد میں انقلابی دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں جھوٹ بولاجارہا ہے، کہ کنٹینردرویشی کا نمونہ ہے، پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگوں کو زمینی حقائق کا نہیں پتا ،انہیں معلوم نہیں کہ کیسا کنٹینڑ ہے، جس کو نہیں معلوم وہ وزراء سے پوچھ لیں کیسا کنٹینر ہے۔

طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ آئین، پارلیمنٹ، ووٹ سے انقلاب آسکتا ہے،اگر اس ملک میں آئین زندہ ہوتا تو لوگوں کو گھر بیٹھے حقوق ملتے، آئین مردہ ہوچکا ہے ہم اسے زندہ کرنے آئے ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ جس معاشرے میں سماجی آزادی نہیں ہو،جس معاشرے میں معاشی آزادی نہ ہو، جس معاشرے میں لوگوں کو انصاف نہ ملے،ایسے معاشرے نہ کوئی جمہوریت ہے نہ کوئی آئین ہے، دنیا کے کسی ملک میں ایسی مثال نہیں ملتی،دنیا میں ایک ملک ایسا ہےجہاں کوئی قومی مفاد نہیں ہے۔

طاہرالقادری نے کہا ہم برابری کا نظام لانا چاہتے ہیں، ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے،حکومت نے 10ہزار ارب کا قرضہ لیا ہے، حکومت کے پاس سالانہ سود ادا کرنے کے بھی پیسےبھی نہیں ہیں،اور حکومت میں ‘نو’کہنے کی بھی جرات نہیں ہے۔ پارلیمنٹ میں بیٹھنے والے  70 فیصد چور ہیں، ناقص منصوبہ بندی نہ ہوتی تو سیلاب نہ آتے ، ملک کو نئی معاشی پالیسیاں دینا چاہتا ہوں،حکمران مغل بادشاہوں  کے بجائے سادگی اپنائیں۔

کرپشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نیب کے سابق چیئرمین نے کہا روزانہ 8  ارب کی کرپشن ہوتی ہے، 75ارب روپے ہر 3 ماد بعد ملک سے باہرجارہا ہے،حکمرانوں کے کرپشن کے باعث عوام بد حال ہے، پاکستان سودا گروں کے ہاتھ میں ہے،غلط پالیسوں کی وجہ سے ملک غیر محفوظ ہے ۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں