ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

آئی جی سندھ ، دیگر پولیس افسران کو یکم جون تک مہلت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں آئی جی سندھ اوردیگرپولیس افسران نے عدالت سے غیرمشروط معافی مانگ لی، عدالت نے واقعے کے ذمے   داروں کے خلاف کاروائی کے لئے یکم جون تک کی مہلت دیدی۔

ہاائی کورٹ میں جسٹس سجاد شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے توہینِ عدالت اورصحافیوں پرتشدد کے مقدمے کی سماعت کی۔

گزشتہ روزعدالت نے مقدمے کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی نے حقائق چھپانے کی کوشش کی ہے انہیں معاف نہیں کیا جاسکتا۔

- Advertisement -

آئی جی سندھ اوردیگر پولیس افسران نے آج عدالت میں غیرمشروط معافی نامے جمع کرائے اورخود کو عدالت کے رحم و کرم پرچھوڑدیا۔

عدالت نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے پولیس افسران کی معافی مشروط طورپرمنظور کرتے ہوئے چیف سیکرٹری کوحکم دیا کہ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اورفوری سزا دی جائے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ اگرحکومت خود ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرلیتی تو عدالت کو ایکشن نہیں لینا پڑتا۔

اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ کا کہنا تھا کہ عدالت کے نوٹس لینے کے سبب وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کسی بھی قسم کی کاروائی سے گریز کیا۔

عدالت نے واقعے کے ذمے داروں کے خلاف کاروائی کے لیے یکم جون تک کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت میں چیف سیکرٹری رپورٹ پیش کریں گےتب معافی ناموں کی قبولیت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں