لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیرِاعظم نواز شریف نے نجم سیٹھی کو بطور آئی سی سی صدر نامزد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی صدرات کے لئے پی سی بی کی چار رکنی کمیٹی نے بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیرِاعظم نواز شریف کو ایک ہی نام بھیجا تھا، جس کو منظور کر لیا گیا ہے۔
روٹیشن پالیسی کے تحت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اگلا صدر پاکستان سے ہوگا۔
- Advertisement -
نجم سیٹھی یکم جولائی دوہزار پندرہ کو آئی سی سی کے صدر کا عہدہ سنبھالیں گے، آئی سی سی کے صدر کے عہد ے کی میعاد ایک سال ہے، آئی سی سی کا صدر بننے کے بعد نجم سیٹھی پی سی بی میں کوئی عہدہ نہیں رکھ سکیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نومبر میں ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس میں نجم سیٹھی کا نام صدارت کیلئے پیش کریگا۔