اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

آج سال کا طویل ترین دن اورمختصر ترین رات ہے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: آج اتوار 21جون کو سال کا طویل ترین دن اورمختصر ترین رات ہوگی۔

تفصلات کےمطابق کل بروز پیر22 جون سے دن کا دورانیہ بتدریج کم اورراتیں طویل ہونا شروع ہوجائیں گی۔ اس دوران موسم گرما کی شدت بھی اپنی جگہ برقرار رہے گی۔

آج سال کے طویل ترین دن میں پاکستان میں طلوع سحر 5:42 منٹ پرہوئی تھی جبکہ غروب آفتاب شام 7:25 منٹ پر ہوگا۔

- Advertisement -

1جولائی کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم ہونا شروع ہو جاتا ہے اور22ستمبر کو دن اوررات کا دورانیہ تقریباً برابر ہوتا ہے۔

اس کے بعد راتوں کے دورانیے میں اضافہ اوردن کا دورانیہ مختصر ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ 22دسمبر سال کا مختصر ترین دن اوررات طویل ترین ہوتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں