کراچی: آج ملک بھر میں چہلم حضرت امام حسین منایا جائے گا، مختلف شہروں میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔
امام عالی مقام شہید کربلا کی قُربانی کو یاد کرتے ہوئے آج ملک بھر میں چہلم کے جُلوس بر آمد ہوں گے جس کیلئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں کراچی چہلم کے مرکزی جلوس کے مرکزی راستے سیل کردئے گئے ۔
جلوس کی نگرانی کیلئے ساڑھے پانچ ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے ۔ لاہور میں بھی قانون نافذ کرنے والے الرٹ ہیں، جلوس کے راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیے گئے جن کی مانیٹرنگ کے لیے ڈی سی او آفس میں کنٹرول روم بنایا گیا ہے فیصل آباد میں چہلم سیکیورٹی کے حوالے سے پولیس نے فلیگ مارچ کیا۔
آج تیرہ جلوس بر آمد ہوں گے جس کیلئے فوج کی ایک کمپنی اور پولیس کے تین ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں راولپنڈی میں چہلم کے مرکزی جلوس کاروٹ کنٹینرز اور خاردار تار لگا کر سیل کر دیا گیا۔
سرگودھا میں بھی پولیس اور رینجرز نے فلیگ مارچ کیا۔چہلم کے حوالے سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئےگئے ہیں۔